تنخواہ ساڑھے پانچ ہزار ہے امی ابا کا علاج کیسے ہوگا یہ بول کر وہ چپ ہوگئی ماں کچھ دیر سوچتی رہی کہ کیا جواب دوں پھر پھٹ سے بولی تو اپنے مالک سے کچھ پیسے ادھار مانگ لے میں اور تو مل کر آہستہ چکتا کردیں گیں،اماں میں جہاں کام کرتی ہوں ان کا تم کو پتا بھی ہے وہ تو تنخواہ بڑی مشکل سے دیتے ہیں اور پیسے ادھار کیسے دیں گے ،لیکن پھر بھی میں ایک دفعہ کوشش کروں گی۔سمینا اگلے دن کام پے چلے گئ کام ایک شیخ صاحب جو کہ پیشے کے لحاظ سے بزنس مین تھے ان کے ہاں چھ ماں سے گھر میں کام کرتی تھی ،وہ ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھتی اور کام کرنے کے بعد اپنے گھر چلے جاتی گھر جانے کے بعد وہ اپنی کورس کی کتابیں پڑھتی کیونکہ اس نے  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرف سے ایم ایے انگلش کا داخلہ لے رکھا تھا کام کرنا مجبوری تھی باپ نشے کا عادی تھا رکشہ چلایا کرتا تھا جب سمینا دسویں جماعت مِیں تھی پھر باپ کی عادت انتہا کو پہنچ گئی گھر کا چولہا کبھی بجھتا تو کبھی جلتا بس یو ہی دن اور رات گزرتے گئے گھر کا راشن ماں بڑی مشکل سے لوگوں کے گھروں اور شادی بیاہوں کے برتن مانج کر پورا کرتی..
جاری ہے )