لگ بھگ اس زمین پر ہر طرح کے جاندار خوبصورت ہونے کے باعث ہر دیکھنے والے کو اپنی طرف مائل کرتے ہیں ان
 میں سے کچھ کے کلر کمبینیشن اور فیچر بہت ہیہ کمال کے ہوتے ہیں اور کوئی بھی ان جیسا ملتا جلتا نہیں ہوتا ۔
تو چلیئے دیکھتے یں ہماری الٹی گنتی میں دنیا کے ان خوبصورت جانوروں کو ۔


بلو ڈاٹ فراگ/نیلے نشانات والا مینڈک | Blue Dart Frog :10



یہ نیلے رنگ کا خوبصورت مینڈک زہریلے مینڈکوں کی فیملی سے تعلق رکھتا ہے یہ برازیل اور کوسٹا ریکا کے علاقوں میں پائے جاتے ہیں یہ زمین پر پائے جانے والا سب سے حسین اور رنگ دار مینڈک ہے ۔
یہ اس رنگ کے علاوہ اور دوسرے رنگوں میں بھی پایا جاتا ہے جس میں پیلا ،سنہرا ،کاپر ،سرخ ،رنگ شامل ہیں۔



لی لیک بریسٹڈ رولر   | lilac breasted roller :9



  شمال مشرقی افریقہ میں پایا جانے والا یہ پرندہ جوکہ اپنی خوبصورتی کے باعث جانا جاتا ہے یہ کینیا اور بوسٹوانا کا قومی   پرندہ بھی ہے ۔ان کے رنگوں کو قدرت نے اس طرح سے سجایا ہے کہ دیکھنے والا حیران اور اس کا من شاد ہوجاتا ہے
سبز رنگ کا سر ،گلابی سرخی رنگ کا گلا ،اور سینہ اور پیٹ نیلے رنگ کا اور ٹانگیں سبز پیلے رنگ کی ہوتی ہیں ۔








پینتھر شیملون /رنگ بدلنے والا گرگٹ 




اس جانور کے بارے میں آپ نے یقینا سنا ہوگا ۔یہ ہے دنیا کا سب سے خوبصورت رینگنے والا جاندار جو کہ اپنے جسم کے رنگوں کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔یہ صرف بیس سیکنڈز کے اندر ہی اپنے جسم کے رنگوں کو اپنے آس پاس کے ماحؤل کے مطابق بدل لیتا ہے قدرت نے اس جاندار کو اس کے جسم میں موجود خصوصی خلیؤں سے نوازا ہے جس کے باعث یہ اپنا رنگ بدل پاتے ہیں ۔






کلو ؤن فش | clown fish :7

آپ نے یقینا کارٹوں میں اس مچھلی کو دیکھا ہوگا ان قسم کی مچھلیوں پر ایک فلم بھی بن چکی ہے ۔یہ دنیا میں پائے جانے والی سب سے رنگین مچھلی ہے یہ سمندر میں پائے جانے والی جڑی بوٹیوں کے درمیان اپنا مسکن بناتی ہے اور وہیں رہنا پسند کرتی ہے ۔ان کا رنگ زیادہ تر نارنجی رنگ اور سفید رنگوں کے بارڈر کا مکس اپ ہوتا ہے ۔ان کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پانی میں اپنے انداز میں ڈانس کرتی ہیں اور یہی چیز ان کو باقی دوسری مچھلیوں سے مختلف اور منفرد بناتی ہے ۔




لو برڈز  |  love birds :6

آپ ان کو یقینا جانتے ہوں گے یہ بہت ہی مشہور پرندے ہیں یہ آپ کے گھریا آس پاس میں کہیں نا کہیں پائے جاتے ہونگے ۔یہ پرندے بہت ہی خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ بہت ہی دوستانہ بھی ہوتے ہیں یہ اوسطا بیس سال کی عمر زندہ رہتے ہیں ۔
یہ بھی طوطے ہی ہیں مگر دوسرے بولنے والے طوطوں کی طرح بول نہیں سکتے ۔





ٹوکین   |  toco toucan :5


یہ خوبصورت بڑی سی اور موٹی سی چونچ والا پرندہ دنیا میں پائے جانی والی ایک الگ ہی نسل ہے یہ امریکا کے جنگلوں میں پائے جاتے ہیں ان کی یہ خوبصورت چونچ جو کہ آٹھ انچ تک لمبی ہوتی  ہے اس کی وجہ سے پسند کیئے جاتے ہیں ۔ان کی یہ بڑی اور موٹی سی دکھنے والی چونچ وزن میں انتہائی ہلکی ہوتی ہے جو کہ درختوں میں سوراخ کرنے کے بھی کام 
بھی نہیں آتی ۔اس چونچ کا مقصد ان کی خوبصورتی اور ان کے جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے ۔





مینڈیرین فش  | mandarin fish  :4



نمکین پانیئوں میں پائی جانے والے یہ خوبصورت مچھلی سب سے زیادہ رنگوں والی مچھلی کی لسٹ شامل ہوتی ہے یہ لہروں کی صورت میں گہرے نیلے سبز اور پیلے رنگوں میں دکھائی دیتی ہے اوریہی بات اس کو خاص بناتی ہے ۔اس مچھلی کی دوسری خاص بات یہ ہے کہ ان رنگوں کے ساتھ ساتھ اس کا سر بہت ہی خوبصورت ہوتا ہے ۔





سارلٹ مکاؤ | scarlet maccao  :3


آپ نے کبھی نہ کبھی اس بڑے سے رنگین طوطے کے ساتھ کسی شاپنگ مال پر یا کسی روڈ پر کوئی نہ کوئی تو تصویر بنوائی ہوگی یہ ہیں دنیا کے سب سے بڑے قد کے طوطے جو کہ انسانی زبان نہیں بول سکتے مگر یہ رنگوں اور سائز میں کمال ہوتے ہیں ۔یہ بنیادی طور پر امریکا کے علاقوں اوسر جنگلوں میں پائے جاتے ہیں مگر ان کی خوبصورتی کی وجہ سے یہ پوری دنیا میں ایکسپورٹ ہوتے ہیں اور پہنگے پالتو جانوروں کے طور خریدے ،بیچے اور پالے جاتے ہیں ۔ان کی چونچ بہت ہی مظبو ط ہوتی ہے ۔



مینڈیرین  ڈک  | mandarin duck  :2




آپ نے بطخیں تو بہت دیکھی ہوں گی مگر اس جیسی خوبصورت بطخ شاید ہی دیکھی ہو ۔میں یقین کے ساتھ کہ سکتا ہوں نہیں دیکھی ہو گی آپ نے ۔کیونکہ یہ دنیا میں کم پائی جاتی ہیں۔ایشیاء میں پائے جانے والی یہ بطخیں اور بھی بڑے زیادہ خوبصورت ہوتی ہیں اگر ان میں میل یعنی نر ہو ۔



پھیزنٹ  | pheasant :1 

اس پرندے کا سٹائل دیکھ کر کہیں آپ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے سٹائل کا خیال تو نہیں آیاچلیئے چھوڑ ئیے یہ خو