اگر آپ انفارمیشن کے میدان میں قدم رکھ چکے ہیں یا ابھی آپ کو تھوڑا ہی وقت ہوا ہے اس فیلڈ میں انٹر ہوئے

ڈویلپرز کوڈنگ کو چیک کرتے ہوئے

،اگر آپ  کو کسی سافٹ وئیر ہاؤس میں سیکھنے کے لیے 
جگہ نہیں مل رہی اور آپ کا انحصار صرف اگر کتابوں پر ہے اور آپ ان کتابوں سے اکتا چکے ہیں تو پریشان نہ ہوں ۔میرے اس بلاگ میں آپ کے مسلئے کا حل ہے ۔
آپ صرف دو سے تین منٹ میرا یہ آرٹیکل پڑ ھیئے انشاللہ آپ کو فائدہ ہوگا ۔میں یہ ڈویلپر سیریز سپیشلی اردو میں پاکستانی نوجوانوں کے لیے شروع کی ہے جو کہ ایک اچھا ڈویلپر بننا چاہتے ہیں لیکن ان کو رستوں کا پتہ نہیں یا ان کو کوئی پلیٹ فارم نہیں مل پایا ۔
دوستو کرونا کی وجہ سے جہاں پوری دنیا میں کاروباری نقصان ہوا وہیں اس سے بہت سے فائدے بھی سامنے آئے ،پہلے تو صرف فارمل ایجوکیشن کی طرف سب کی توجہ تھی لیکن کرونا کے دنوں میں اس وباء کے باعث ہر کوئی آن لائن دنیا کے بارے میں جاننے لگا تو سب کو اس بات کا احساس ہوگیا کہ اب فارمل یعنی کہ رسمی تعلیم جو کہ کئی کئی سال کالج اور یونیورسٹیوں میں دی جاتی ہے اس کا دور اور اثر رسوخ نہیں رہا ۔بلکہ اب صرف اورصرف دور مہارتوں کا ہے ۔اگر آپ کے پاس کسی بھی شعبے کی مہارت ہے تو آپ کامیاب ہیں اور اگر  آپ بس تھیوری پر فوکس کرکے بیٹھے ہیں تو پھر آپ کا بس اللہ ہی حافط ہے ۔
مختصر بات یہ کہ میں آپ کو آج ان مختلف مفت پلیٹ فارمز کا بتاؤں گا جس کے ذریعے نہ صرف آپ ٹیکنالوجی سے وابستہ کوئی بھی مہارت سیکھ سکتے ہیں بلکہ اس مزید ایڈوانس لیول پر بھی لے کر جا سکتے ہیں اور بعد میں پھر انہیں پلیٹ فارم کے ذریعے 
سے آپ بہت زیادہ کما بھی سکتے ہیں ۔
یہ بلاگ ابھی جاری ہے ۔۔لہذا ،روز اسے دیکھتے اور پڑھتے رہیئے 

۔